لیاری میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،1 اہلکارشہید،3زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ایک رینجرز اہلکارشہید،3زخمی ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرزاہلکار شہید جبکہ 3زخمی ہوگئے ہیں ۔ ،

ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی اطلاع پر کیا جارہا ہے تاہم جوابی فائرنگ سے ایک ملزم بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں