لیبیا :داعش نے کار خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے لیبیا میں ہونے والے کار خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

شدت پسند گروہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو کیے گئے اس حملے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشرقی لیبیا کے شہر اجدابیا Ajdabiya میں کی گئی اس خونریز کارروائی کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں