لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 مہاجرین جان بحق

لیبیا میں لشتہ ڈوبنے کے واقعےمیں کم از کم پندرہ مہاجرین جان بحق ہو گئے ہیں۔

زندہ بچ جانے والے ایک مہاجر کا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشتی پر پچیس افراد سوار تھے اور ان میں سے پندرہ افراد بارہ دن تک بھوکے پیاسے رہنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ لیبیا کے شہر صبراتہ سے یہ مہاجرین یورپ تک پہنچنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ لیبیا میں متعدد ایسے گروپ سرگرم ہیں، جو مہاجرین کو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں