لیور پول کے صالح کےسیزن میں 30 گول، مداح دیوانے ہوگئے

برطانیہ میں لیور پول فٹ بال کلب کے مصری نژاد فٹ بالر محمد صالح نے مداحوں کو اس حد تک دیوانہ بنا دیا کہ انہوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’صالح مزید کچھ گول اور کرلیتے تو وہ بھی مسلمان ہوجاتے‘۔ محمد صالح نے رواں سیزن میں 30 گول کیے ہیں۔

لیور پول اور پورٹو کے درمیان میچ میں لیور پول نے 5 صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں سب سے نمایاں محمد صالح رہے۔ گو کہ اس میچ میں صالح نے ایک گول کیا مگر اس سیزن میں وہ 30 گول کرکے مداحوں کو دیوانہ بنا گئے ۔

مداحوں نے خوشی میں صالح کے لیے خوب نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے کہ لیور پول کی 125 سالہ تاریخ میں محمد صالح 30 گول کرنے والے 13 ویں کھلاڑی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں