مئیزو ایم 6 ایس 17 جنوری کو چین کے بیجنگ نیشنل کنونشن سینٹرمیں لانچ کیا جائے گا

مئیزو کمپنی اپنا نیا اسمارٹ فون ایم 6 ایس 17 جنوری کو متعارف کروانے جا رہی ہے۔ لانچنگ کی تقریب چین کے بیجنگ نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔یہ کمپنی کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 18:9 ایسپیکٹ ریشو ڈسپلے دے دیا جائے گا۔فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ،اینڈرائیڈ نوگیٹ ا?پریٹنگ سسٹم اور ایکسینوس 7872 پروسیسر دیا جائے گا۔میموری کے لئے فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فون کی بیٹری 2930 ملی ایمپئیر ا?ورز کی ہوگی۔ فون میں ہوم بٹن کو شامل نہیں کیا جائے گا جب کہ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔فون کی قیمت سے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں ا?یا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں