مائیکل جیکسن دبئی میں آج بھی زندہ ہے؟ پاکستانی نژاد مائیکل جیکسن کا ہم شکل

دبئی میں پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کا ہم شکل مداح جس نے اپنی زندگی کا مقصد پاپ سنگر کی یاد کو زندہ رکھنا بنا لیا ہے۔

دبئی اخبار خلیج کے مطابق مدثر حسین محمدعرف مدثر جیکسن جو نہ صرف مائیکل جیکسن کا ہم شکل مداح ہے بلکہ مدثرجیکسن دبئی کا مشہور و معروف گلوکار بھی ہےجو ہو بہو مائیکل جیکسن کے انداز میں گلوکاری کرتا ہے۔

الخلیج کو انٹرویو دیتے ہوئے مدثر نے کہا کہ مائیکل جیکسن کی زندگی متنازعات سے بھر پور رہی ہے جس سے مائیکل جیکسن کو لوگوں نے غلط سمجھا ہے مائیکل جیکسن پاپ میوزک کا بے تاج بادشاہ تھا جس نے گلوکاری کے ساتھ رقص کا نیا دور رائج کیا تھا لہٰذا میری زندگی کا مقصد بھی مائیکل جیکسن کی یادکو تازہ رکھنا ہے۔ 

مائیکل جیکسن دبئی میں آج بھی زندہ ہے؟

انہوں نے مزید بتایا ہےکہ ’مائیکل نے اپنی شہرت کے ذریعے سے بہت سے ایسے کام کئے ہیں جو قابلِ تعریف ہیںجس میں لوگوں کی مدد سے لے کر انسانیت کو ترجیح دینے تک مائیکل کی زندگی کا مقصد تھا بچوں کے لیے مائیکل جیکسن نے بیشتر فلاحی کام بھی کئے ہیں، جن کو آج تک لوگوں نے سراہا نہیں ہے جس کی وجہ سے میری زندگی کا مقصدبھی مائیکل کوفنکار کی حیثیت سے خراجِ عقیدت پیش کرنا بن چکاہے مائیکل جیکسن بننا آسان نہیں ہےاور نہ ہی اس کی طرح دکھنا، پرفارم کرنا۔ ‘

واضح رہے کہ مدثر لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد ہیں اور دبئی میں 20سال سے مائیکل جیکسن کے انداز میں گلوکاری کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں