مال بردار گاڑیوں کے ذریعےبلتستان میں اسلحہ جات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کا انکشاف۔

سکردو(پ،ر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سکردو کے دفتر سے جاری کی گئی ایک پریس ریلز میں کہا گیا ہے کہ ممنوعہ اشیاء اور اسلحہ جات کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے تمام راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر سجاد حسین اور انسپکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے موصلہ مراسلہ کی روشنی میں ہم الرٹ ہیں مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بھی اس ضمن میں خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں خلاف ورزی کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں گے اور ان کمپنیوں کے دفاتر سیل کر دیئے جائیں گے قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا عوام الناس علاقے میں مثالی امن کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں جبکہ تمام عوام الناس کا تعاون حاصل نہیں ہوگا تب تک مثالی امن کی فضاء قائم نہیں رہ سکتی ۔
مسافراور مال بردار گاڑیوں کے ذریعے اسلحہ جات اور ممنوعہ اشیاء کی گلگت بلتستان سمگلنگ ا نکشاف ہوا ہے جس کے باعث داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور باہر سے آنے والی تمام گاڑیوں کی سختی سے تلاشی لی جارہی ہے گلگت بلتستان انتظامیہ کو اطلاع ملی تھیں کہ مسافر گاڑیوں ، ٹرکوں اور دیگر مال بردار گاڑیوںکے ذریعے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دیگر ممنوعہ اشیاء گلگت بلتستان پہنچائی جارہی ہیں جس کے باعث علاقے میں امن خراب ہونے کا خطرہ ہے خفیہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد گلگت بلتستان انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے اور سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں