ماونٹ ایورسٹ پر پہنچ کر پرچم امام حسین لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کروں گا: محمد علی سدپارہ

گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد علی سدپارہ بغیر آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جہاں پہنچنے کے بعد پرچم امام حسین ؑ اور پاکستان کا قومی پرچم کو لہرا کر وہ عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے محمد علی سدپارہ ماونٹ ایورسٹ سردیوں کے موسم میں بغیر آکسیجن سر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی مہم پر ہیں اور انہوں نے سطح سمندر سے 7200 میٹر کی بلندی پر موجود پاموری ماونٹین نیپال پر نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علم امام عالی مقام کو لہرا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

محمد علی سدپارہ پاموری ماونٹین پر پرچم امام حسین علیہ السلام لہرانے والے پہلے کوہ پیما ہیں۔ ان سے قبل اسکردو سدپارہ سے ہی تعلق رکھنے والے کوہ پیما حسن سدپارہ مرحوم نے آکسیجن کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ سر کرکے پرچم حضرت عباس (ع) اور سبز ہلالی پرچم لہرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔محمد علی سدپارہ نے اپنے پیغام میں اس سخت ترین مہم کی کامیابی کے لیے اپنے ہم وطنوں اور خیرخواہوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں