ماہرہ خان اور بلال اشرف کی اگلی فلم ’سپر اسٹار‘

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اپنی اگلی فلم ’سپر اسٹار‘ میں اداکار بلال اشرف کے ساتھ نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کارہ مومنہ درید کی پروڈکشن اور محمد احتشام الدین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سپر اسٹار میں ماہرہ خان اور بلال اشرف اہم کردار ادا کریں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فلم سپر اسٹار میں اداکارہ ماہرہ خان ’نوری ‘ نامی لڑکی جبکہ بلال اشرف ’سمیر‘ نامی لڑکے کا کردار بنھائیں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ایک منفرد انداز میں اداکار بلال اشرف کے ساتھ موجود ہیں۔ ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ فلم سپر اسٹار میں ’نوری‘ اور بلال اشرف ’سمیر‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

دوسری جانب اداکار بلال اشرف نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئےیہ بتایا ہے کہ وہ اگلی فلم میں اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔

فلم انڈسٹری کی حسین اور ہر دلعزیز اداکارہ ماہر ہ خان کئی پاکستانی فلموں میں کام کر چکی ہیں اور نا صرف یہ بلکہ وہ بھارتی فلم ’رئیس‘ میں بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ بہترین اداکاری کےجوہر دکھا چکی ہیں، جس کے بعد سے انہیں بھارت میں بھی بے حد پسند کیا جانے لگا ہے۔

دوسری جانب اداکار بلال اشرف بھی پاکستانی فلم ’یلغاراور بازیگر ‘ میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان اور بلال اشرف پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں