ماہ رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہےاور کہا کہ تمام بجلی گھروں کو فعال رکھا جائے ۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی سردار اویس لغاری ، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں شرکاء کو آئندہ مہینوں خصوصاً ماہِ رمضان میں لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر وزیرا عظم نے ہدایت کی کہ بجلی پیدا کرنے والے تمام یونٹس کو فعال رکھا جائے تاکہ ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں