متحدہ کے اندرونی اختلافات سیاسی گرما گرمی نہیں،رضا ہارون

پاک سرزمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نےکہا ہے کہ متحدہ کے اندرونی اختلافات کوئی سیاسی گرما گرمی نہیں۔

سینیٹ الیکشن کے لئے پی ایس پی کے نامزد امیدواروں کی اسکروٹنی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رضا ہارون نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا بہت ساتھ دیا ہے۔

پی ایس پی کے 6 امیدواران نے 7 نشستوں پر کوائف جمع کرائے تھے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 4 امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کے اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں پی ایس پی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔

رضا ہارون نے لیجنڈ اداکار قاضی واجد اور عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دکھ اور سوگواران سے افسوس کا اظہار کیا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی اختلافات کوئی سیاسی گرما گرمی نہیں ہے، سیاسی انتشار صرف 2 جماعتوں میں ہوسکتا ہے یہ تو 2 بند کمروں میں ایک سیاسی جماعت کی قیادت کو لے کر مسئلے ہو رہے ہیں۔

رضا ہارون نے کہا کہ سندھ کے تمام ایم پی ایز سے درخواست کرتا ہوں کہ پی ایس پی امیدواروں کو ووٹ دیں کل سے شہر میں سینیٹ انتخابات کے لیے باقاعدہ ملاقاتیں اور لائحہ عمل طے کریںگے، کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کے حقوق کے لیے بات کرتی ہے تو وہاں انتشار نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں