مجھے کوئی نہیں روک سکتا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مجھ میں شہدا کا خون ہے، کوئی مجھے روک نہیں سکتا۔

نواب شاہ ریلوے اسٹیشن پر بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت آمروں سے زیادہ انتقامی کارروائی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمن سمجھتے ہیں کہ بھٹو کا نواسہ ڈر جائے گا، جمہوریت کے دشمنوں کو برداشت نہیں کہ بھٹو کا نواسہ الیکشن میں حصہ لے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا مگر آج بھی بھٹو زندہ ہے، بے نظیر بھٹو غریبوں کی ہمدرد تھیں جس کی انہیں سزادی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت رواں دواں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں