مجھے کیوں نکالا کا سوال کرنے والے بتائیں زینب کو کیوں مارا؟ خورشید شاہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے زینب کوانصاف نہیں دیا بلکہ الٹا انصاف مانگنے والوں پر گولیاں چلا دیں۔ نواز شریف کہتے مجھے کیوں نکالا، سوال تو یہ ہے کہ زینب کو کیوں مارا۔

قصور میں زینب کے والد سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون ہو یا قصور میں مظاہرین پر فائرنگ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے۔

خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکمران خاندان پہلےعوام کے سوالوں کا جواب دے۔ یہ جو کہتے ہیں ہمیں کیوں نکالا، سوال تو یہ ہے کہ زینب کو کیوں کو مارا؟۔ یہ گولیاں برسائیں یا لاٹھیاں برسائیں اب لوگ انہیں معاف نہیں کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ زینب کے قتل کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پہنچ گیا ہے جس سے پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے، ایسے واقعات دیگر ممالک میں بھی ہوتے ہیں لیکن وہاں حکومتیں بے بس نہیں ہوتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں