محکمہ تعلیم پنجاب کا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے اور بندش کی سزائیں دی جائیں گی

محکمہ تعلیم پنجاب کا تعلیمی ادارے کھولنے والے نجی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے اور بندش کی سزائیں دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید سردی اور دھند کے باعث تعلیمی ادروں کی موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 6 جنوری تک بڑھا دیا ہے۔
جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکول تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر 7جنوری کو کھلیں گے۔ صوبائی وزیر مراد راس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ننھے طلبا ء و طالبات کو شدید موسمی حالات کی بنا پر متوقع بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔

یہ اقدام ننھے طالبعلموں کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر سکولزایجوکیشن مراد راس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ننھے بچوں کی صحت کی حفاظت پر بھرپور توجہ دیں۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم پنجاب کے اس فیصلے کیخلاف تعطیلات ختم کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے جرمانے اور بندش کی سزائیں دی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں