مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کی مذاکرات کی تجویز

پاک بھارت کشیدگی پر محلتف ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مذاکرات کی تجویز دی ہے۔

پاک بھارت موجودہ صورتحال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیرخارجہ جیریمی ہنٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے خطے کی سلامتی سےمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ تناؤ کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،بین الاقوامی قوانین کےمطابق اس تنازع کا فوری حل ضروری ہے۔

جرمنی اورکینیڈانے بھی پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا۔

ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ امید ہےدونوں ایٹمی پڑوسی بات چیت کاچینل استعمال کر کے کشیدگی کا پُر امن حل تلاش کرینگے۔

پاک بھارت موجودہ صورت حال پر کینیڈین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطہ میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں