مرکزی بینک کے بینکنگ سسٹم میں 1573 ارب 20 کروڑ روپے شامل

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1573 ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1573 ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.84 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 1573 ارب 20 روپے ہی مقرر کئے گئے تھے. نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 29 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں