مریم نواز کی فتح کے موسم کی پیشگوئی

سابق وزیر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے فتح کے موسم کی پیشگوئی کردی۔

لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج والد کی عیادت کے موقع پر مریم نواز نے غیر رسمی گفتگو کی۔

شہباز شریف سے متعلق آشیانہ کیس پر لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے سے تعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وقت گزر جاتا ہے پر سچ سامنے آتا ہے، فتح کا موسم آنے والا ہے، ان شاء اللہ اچھا وقت جلد آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں