مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی قدیم ترین تصویر وائرل

مکہ مکرمہ…. مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں باجماعت نماز کی قدیم تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ہزاروں لوگوں نے غیر معمولی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ تصویر میں بنی شیبہ گیٹ منبر سلیمانی، مقام ابراہیم ، آب زمزم کے کنویں کی عمارت اور قلعہ اجیاد بھی نظرآرہے ہیں۔ یہ تصویر 1888ءمیں مکہ کے فوٹو گرافر عبدالغفار نے اتاری تھی۔ بہت سارے لوگ ان سے واقف نہیں ہیں ۔ انکا تعارف ہالینڈ کے مستشرک کرسٹن سنوک ہرخرونے نے کرایا۔ وہ اسلامی و عربی اور دینیاتی علوم کے اسکالر تھے۔ انہوں نے ہی عبدالغفار کو تصویر کشی کا ہنر سکھایا تھا۔ دونوں مکہ مکرمہ میں ایک ساتھ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں