مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، امام کعبہ

امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں ، امت مسلمہ میں یکجہتی پیدا کرنا علمائے کرام،حکمرانوں اور میڈیا کی ذمہ داری ہے، اللہ کے نزدیک عزت والا وہ ہے جو متقی اور پرہیزگار ہے۔

امام کعبہ نے لاہورکے نواح میں کالاشاہ کاکو میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل ایمان تقوی ٰ اختیار کریں، احادیث پر عمل کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، رسول اللہ کے فرمان پر عمل نہ کرنے والے گمراہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اعمال سے پرہیز کی جائے جس سے دوسروں کو تکلیف ہو، مسلمان غیبت اور چغلی سے بچیں۔ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے ہمارے لیے دین اسلام منتخب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں