مسلم دنیا مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرے، ترک صدر

استنبول : مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کیخلاف ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔ فلسطینی صدر کہتے ہیں کہ بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔

ترکی کے شہر استنبول میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس شروع ہوگیا جس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے.

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد ریاست ہونے کے ساتھ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے، دنیا مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلم کرے.

فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت کی، اور بولے کہ بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بیت المقدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں