مشرف کے قریبی ساتھی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد …وزیر اعظم عمران خان سے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور اے پی ایم ایل کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد نے ملاقات کی۔اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر محمد امجد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔عمران خان نے ڈاکٹر امجد کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا، ڈاکٹر امجد پرویز نے تحریک انصاف کی قیادت اور اس کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کامیاب خارجہ پالیسی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمایاں ہوئے ہیں۔ کپتان کے قافلے میں شامل ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کروں گا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد امجد کو سابق صدر پرویز مشرف کے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کے بعد اے پی ایم ایل کو چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں