مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے روس کا کردار انتہائی اہم ہے: فلسطینی صدر

غزہ (ویب ڈیسک):ٌ فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازعے کے حل میں روس کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اس حوالے سے قائدانہ کردار ادا کرنے سے قاصر ہو چکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے روس انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ محمود عباس نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کیلئے ایک نیا اتحاد اور حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔ فلسطینی صدر آئندہ پیر کو اپنے دورۂ روس کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں