معذوروں کیلئے عالمی دن پر کعبہ اور مسجد نبوی میں سہولتیں

معذورین کے عالمی دن کے موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی انتظامیہ نے مطاف کا صحن دو گھنٹے کے لیے خصوصی افراد کے لیے مختص کر دیا۔

انتظامیہ نے سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے نماز کی علیحدہ جگہ تیار کی جہاں اشاروں کی زبان کے متعدد مترجم موجود تھے۔

جنرل پریذیڈنسی نے مسجد حرام میں بڑوں اور چھوٹوں کے لیے رہنمائی کی علامات بھی مقرر کی ہیں جو سماعت سے محروم خصوصی افراد کے لیے مختصر انداز میں حرم کے مقامات کو جامع طور پر واضح کرتی ہیں۔

بینائی سے محروم افراد کے لیے سفید چھڑی، بریل میں تیار قرآن کریم اور دیگر سہولتیں بھی دی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں