سعودی عرب: معذور لڑکی کو ہراساں کرنے والا مقامی ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

مدینہ منورہ….. قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے معذورلڑکی کو ہراساں کرنے والے مقامی ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم حلیہ تبدیل کرنے کے باوجود پولیس اہلکارو ں کو دھوکہ نہ دے سکا ۔ سبق نیوز نے ریجنل پولیس ترجمان میجر حسین القحطانی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملزم نجی ٹیلی فون ٹیکسی میں کام کرتا تھا ۔جس کے بارے میں ریجن کی پولیس کو تمام اطلاعات فراہم کر دی گئی تھیں ۔ ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو کر ینبع چلا گیا جہاں اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرکے پولیس کی نظروں سے بچنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیاب نہ ہو سکا ۔ ملزم کو ینبع سے گرفتار کر لیا گیا ۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیچ کے بعد پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود المعجب نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے ۔ وڈیو میں دکھایاگیا تھا کہ ملزم معذور لڑکی کو ہراساں کر رہا ہے ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا جہاں اس پر مقدمہ قائم کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں