معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل دل کے عارضے میں مبتلا

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔ مولانا طارق جمیل کی علالت کا سُن کر ان کے چاہنے والوں نے ان کی جلد صحیتابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کو عالم اسلام کا مقبول ترین مذہبی رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

دنیا بھر میں موجود اُردو سمجھنے والے افراد مولانا طارق جمیل کے خطبات سنتے ہیں اور ان سے فیض حاصل کرتے ہیں۔ ان کے خطبات کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ کسی بھی فرقہ وارانہ مواد سے بالاتر ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے لوگ ان کے حوالے سے مسلک اور کسی خاص نظریے کو بالائے طاق رکھتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کی علالت کا سُن کر ان کے لیے ان کے تمام چاہنے والے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں