ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 184 کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے 16 ویں میچ میں ملتان سلطانز نےدفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے لئے 184 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جو اب تک ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں صہیب مقصود85، احمد شہزاد 37، کمارا سنگاکارا 28 کی بدولت 3 وکٹ 183ر نز بنائے۔

صہیب مقصود نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پی ایس ایل تھری میں اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 4 چوکے اور 7 فلک شگاف چھکے بھی لگائے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر شعیب ملک کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں