ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

شارجہ (سنہرادور): کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 103 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 17ویں اوور میں پوراکرلیا۔

ملتان سلطانز نے کوئٹہ کی جانب سے مقرر کیا گیا 103رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ملتان سلطان کے اوپنرز نے برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ملتان سلطان کی جانب سے احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے اوپننگ کی اور ٹیم کو 66 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد صہیب مقصود بیٹنگ کے لیے آئے اور سنگاکارا کے ساتھ ملکر مقررہ ہدف پورا کیا۔ سنگاکارا 51 اور مقصود 26 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان سپرلیگ میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سرفراز الیون کی بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم 102 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 30 رنز سکور کیے۔

ملتان سلطان کی جانب سے عمران طاہر نے لگاتا تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انھوں نے حسان خان، ہسٹنگز اور راحت علی کو آؤٹ کیا۔اس کے علاوہ سہیل تنویر نے 3 اور جنید خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ملتان سلطانز کیجانب سے احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد اللہ ریاض، ریلے روسو، محمد نواز، شین واٹسن، حسن علی، انور علی، راحت علی اور جون ہیسٹنگ شامل ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرن ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں