ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 17 کروڑ ڈالرز کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا مسلسل پانچواں ہفتہ، زرمبادلہ ذخائرمیں مزید 17 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2 فروری کو ختم ہونے والے ہفتےکے دوران ہونے والی کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 18 کروڑ باقی رہ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 17 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کم ہوکر 13 ارب 6 کروڑ ڈالر باقی رہ گئے تاہم شیڈول بینکوں کے ذخائر میں 18 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

شیڈول بینکوں کے پاس 6 ارب 12 کروڑ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں