ملک میں شرح خواندگی کم ہوکر 58 فیصد رہ گئی

پاکستان میں شرح خواندگی بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی 60 فیصد سے کم ہوکر 58 فیصد رہ گئی ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سینیٹ میں بتایا کہ پاکستان کے دو کروڑ اٹھائیس لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں جس کی وجہ سے خواندگی میں کمی ہوئی ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پروگرام کے تحت کوشش ہےکہ 41 دن میں ایک ناخواندہ بالغ شخص کو خواندہ بنائیں،ان کوششوں سے شرح خواندگی میں 10 سے 15 فیصد بہتری آسکتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ اسلام آباد کے اسکولوں سے باہر 27 ہزار بچوں کو اسکول میں لانے کا پروگرام شروع کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں