ممنون حسین، نوازشریف سے ملنے، جیل پہنچ گئے

سابق صدر ممنون حسین سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے کے لیے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

آج میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن ہے، ان سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچ رہے ہیں۔

سابق صدر ممنون حسین، سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشاہد حسین سید اور سائرہ افضل تارڑ بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچے ہیں۔

سابق صدر ممنون حسین نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں،ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آجائیں،نواز شریف کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے انصاف ملے گا۔

سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک ٹھیک طرح نہیں چلا رہے، انہیں چاہیے کہ سب سے پہلے معیشت ٹھیک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں