منڈیوں میں رش لگانے والوں پر علی ظفر برہم

گلوکار و اداکار علی ظفر لاہور میں منڈیوں میں ایس او پیز اختیار نہ کرنے والوں اور رش لگانے والوں پر برہم دکھائی دے رہے ہیں۔

گلوکار نے سوشل میڈیا پر منڈی سے گزرتے وقت کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاقیہ طور پر ان کا گزر مرکزی منڈی سے ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بغیر ایس او پیز اختیار کئے ایک جگہ جمع تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب حکومت کی جانب سے سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تاکید کی گئی ہے تو لوگوں کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

گلوکار نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں زیادہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ کہیں یہ وائرس ہماری کوتاہیوں اور بد احتیاطی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر نہ پھیل جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں