موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکس بحال!

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈز پر معطل کیے گئے تمام ٹیکس بحال کردیے۔

جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے موبائل فون کارڈز پر ٹیکسز سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایک اہم قانونی نکتے پر بحث ہوئی کہ کیا 184 تھری کے از خود نوٹس کیس میں ٹیکسز کے معاملات کو سنا جاسکتا ہے یا معطل کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے وفاق اور صوبوں کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد ہی سنادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں