موٹاپے اور امراض قلب کے لیے فائدہ مند غذائیں

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) سبزیوں اور مچھلی، زیتون کے تیل، چکن، گریاں اور پھلوں پر مشتمل غذا جسمانی وزن میں کمی اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔فلورنس یونیورسٹی اور کاریگی یونیورسٹی ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر گوشت کو غذا سے نکال دیا جائے تو لوگ تین ماہ میں بغیر جسمانی سرگرمیوں کے ہی دو کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں۔اسی طرح زیتون کے تیل، سبزیوں، مچھلی، چکن اور گریوں پر مشتمل غذا کو اپنا کر بھی 1.8 کلوگرام تک وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ان دونوں اقسام کی غذائیں دل پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہیں بالکل جسمانی وزن اور چربی میں کمی لانے کے ساتھ۔تحقیق کے مطابق کم کیلوریز والی سبزیوں پر مشتمل غذا مریضوں میں خون کی شریانوں سے منسلک امراض کا خطرہ اتنا ہی کم کرتا ہے جتنا زیتون کے تیل، سبزیوں، مچھلی، چکن اور گریوں پر مشتمل غذا۔نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سبزیاں کھانے کی عادت بلڈ کولیسٹرول لیول میں نمایاں کمی لاتا ہے، اسی طرح دوسری قسم کی غذا خون میں گردش کرنے والی،

چربی کی سطح میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہے۔محققین نے بتایا کہ یہ دونوں غذائیں موٹاپے اور امراض قلب کے عالمی چیلنج کے لیے ممکنہ حل ثابت ہوسکتی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ غذاﺅں کا امراض قلب کے خطرے سے دوچار افراد پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں