موٹو جی 7 پلس کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں

موٹورولا کمپنی کے جی 7 سیریز کے نئے اسمارٹ فون جی 7 پلس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔ فون میں انتہائی کم بیزل کے ساتھ واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے دیا جائے گا۔ ڈسپلے کا سائز 6.2 انچ ہو گا۔ اسمارٹ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ شامل ہوگا جس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو سینسر دیے جائیں گے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہو گی اور اس میں 27 واٹ ٹربوپاور چارجنگ دی جائے گی۔ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن کو بھی پہلے سے بہتر بنایا جائے گا۔  فون کی قیمت 360 یورو تک ہوگی اور اسے 7 فروری کو متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں