مچھر کالونی کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں سلیم نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ضروری شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں