مکیش امبانی کے بیٹے کے شادی کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے؟

لاہور: (سنہرادور آن لائن) میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا کے سب سے امیر آدمی مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ بھارتی روہے ہے، جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک طوفان آ گیا۔ خبر آئی کے اس کارڈ میں سونے کا کام کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس شادی کو انڈیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جانے لگا ہے۔ اس سے قبل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی پروقار تقریبات نے بھی دنیا بھر کے میڈیا میں خوب چرچا رہا۔

ریلائنس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارڈ اور ویڈیو دونوں جعلی ہیں، تاحال آکاش امبانی کی شادی کے بارے میں کچھ طے نہیں ہے، اور نہ ہی اس کا کوئی اعلان کیا گیا ہے۔ جب آکاش کی شادی کا اعلان کیا جائے گا تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں