مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جیکٹ کا تحفہ

اسلام آباد… ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کو وطن روانہ ہو گئے۔نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں پرتپاک انداز میں الوداع کیا۔ نور خان ایئر پر وزیر اعظم مہاتیر محمد کو جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملائیشین وزیر اعظم نے پاک، چین اشتراک سے تیار ہونے والے جدید ترین لڑاکا طیارے میں دلچسپی لی۔ انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے کامعائنہ بھی کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے۔ مہاتیر محمد کو پاک فضائیہ کی جیکٹ اور طیارے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔