مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی ہے جس کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گردوں کے خلاف ہونے والی کارروائی مہمند ایجنسی کے علاقے تور خرمیں کی گئی جس میں فرنٹیئر کور اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔

فرنٹیئر کور کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کمانڈر حق نواز اور اس کا ساتھی محسن شامل ہے۔

فرنٹیئر کور کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوفیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں