نئی ہارر ڈرامہ فلم ’بور‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہارر فلموں کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی نئی دہشت ناک فلم ’بور‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ہدایت کارکرس سَن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو گھنے جنگل میں راستہ بھٹک کر پھنس جاتے ہیں۔

کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب جنگل میں ایک خوفناک مخلوق ان پر حملہ آور ہو کر بے دردی سے قتل کرنا شروع کر دیتی ہے ۔

اس دہشت ناک فلم میں ہالی وڈ اداکارنیتھن جونز، ملیسا ٹوکز، جان جیرٹ اور بِل موزلے سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

دہشت ناک مناظر سے بھرپور اس ہارر فلم کو رواں سال 31اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں