نئے پاکستان میں ”سزا اور جزا ”نظام قائم کر رہے ہیں اب دو نہیں ”ایک پاکستان ”ہوگا , پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”آب پاک اتھارٹی”قائم کی جا رہی ہے : گور نر پنجاب

لاہور (سنہرا دور): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں ”سزا اور جزا ”نظام
قائم کر رہے ہیں اب دو نہیں ”ایک پاکستان ”ہوگا جہاں قانون کے سامنے امیر اور غر یب برابر ہوگا ‘وزیر اعظم کا ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کی شعبے میں کسی انقلاب سے کم نہیں ُماضی میں غر یبوں کے نام پر اقتدار میں آنیوالوں نے غر یبوں کو تسلیوں کے سواکچھ نہیں دیا ہم قوم سے کیے جانیوالے ہر وعدے کو پورا کر یں گے ‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”آب پاک اتھارٹی”قائم کی جا رہی ہے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بیروکار لائے جائیں گے ‘آج کے دن ہم سب اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحر یک میں انکی اخلاقی ‘سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی جائیگی ۔ وہ سوموار کے روز گور نر ہائوس لاہو میں پنجاب پیرا میڈ یکل سٹاف ایسوی ایشن کے صدر تنویر بھٹی ‘یوکے سے آنیوالے پرویز عالم کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت غر یب عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کر رہی ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہم اپنے کار کردگی سے ثابت کر یں گے کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں ملک کو فلاحی ریاست بنا رہی ہے اور ملک میں امیر اور غریب کیلئے اب دونہیں ایک ہی قانون ہوگا اور جو کوئی بھی جرم کریگا اس کو سزا ضرور ملے گی موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جبکہ یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنے پیغام میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کشمیر یوں کو جہاں بھی پاکستان کی ضرورت ہوگی ہم انکے ساتھ کندھے سے کند ھا ملا کر چلیں گے اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیرآج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں نے پر امن تحریک آزادی کی دنیا میں ایک نئی مثال قائم کردی ہے اور اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی تنظیموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کروایا جائے   

اپنا تبصرہ بھیجیں