نائجیریا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر کاروباری روابط کا فروغ چاہتا ہے، ہائی کمشنر نائجیریا

راولپنڈی (سنہرادور) نائجیریا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر کاروباری روابط کا فروغ چاہتا ہے، دونوں مسلمان برادر ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان میں کاروباری برادری کے نمائندہ اداروں کو افریقہ اور خاص طور پر نائجیریا کے ساتھ کاروباری تعلقات کو بڑھانا چاہیے، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سنگل کنٹری نمائش کی پُر زور حمایت کرتے ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات فیڈ نائجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ ایشیمیوادیبایو Ashimiyu Adebayoنے راولپنڈی چیمبر کے دورے کے دوران صدر چیمبر زاہد لطیف خان اور دیگر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر ناصر مرزا، نائب صدر خالد فاروق قاضی گروپ لیڈر سہیل الطاف،سابق صدور میاں ہمایوں پرویز، راجہ عامر اقبال، اراکین مجلسِ عاملہ اور دیگر اراکینِ چیمبر بھی موجود تھے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ نائیجیریا سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ٹیکسوں میں رعایت دے رہا ہے اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو تحفظ اور تمام سہولیا ت فراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے دونوں ممالک کی کاروباری برادری ان سیکٹرز کو ایکسپلور کرے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر راولپنڈی چیمبر زاہد لطیف خان نے کہا کہ پاکستان اور نائجیریا او۔آئی۔سی اور ڈی -ایٹ کے رکن ممالک ہونے کے باوجود دونوں کا آپس میں تجارتی حجم بہت کم ہے، نائجیریا قدرتی گیس، معدنیات اور زراعت کے شعبہ میں مالا مال ہونے کے باعث پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو تلاش کر کے صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے۔ انہوں ہائی کمشنر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور باہمی تجارتی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان خطے کی ایک بڑی تجارتی منڈی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی اور تعلقات میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے سفیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر نائیجیریا میں سنگل کنٹری نمائش منعقد کروائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں