نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے کے بعد لاپتہ 111 لڑکیوں کو زمیں کھا گئی یا آسمان نگل گیا

سنہرادور (انٹرنیشنل ڈیسک): نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والی 111 طالبات کے بارے میں ایک ہفتے سے کوئی خبر نہیں مل رہی۔

یوبے کے علاقے کے شہر داپچی میں گذشتہ ہفتے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی طرف سے ایک اسکول پر حملے کے بعد بیسیوں لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں۔

حکام کے مطابق حملے کے بعد 926 طالبات میں سے صرف 815 لڑکیاں واپس اسکول آئی ہیں جبکہ 111 لڑکیاں لا پتہ ہو گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ بوکو حرام نے سال 2014 میں بھی چیبوک کے علاقے میں 276 طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں 2000 سالوں کے آغاز میں منظر عام پر آنے والی بوکوحرام مغربی تعلیم کے خلاف ہے اور تشدد کے واقعات کے ساتھ ساتھ طالبات کو بھی اغوا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں