نارووال کے قریب کوسٹر اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

نارووال: نارووال ظفروال روڈ پر دھبلی والہ کے قریب کوسٹر اور ہائی ایس وین میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے 5 افراد زندہ جل گئے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق وین ٹکرانے کے باعث اچانک آگ لگ گئی، وین میں لوگ جان بچانے کے لئے پکارتے رہے۔

ظفروال سے لاہور جانیوالی ٹویوٹا وین اور علی پور سے ظفروال جانے والی کوسٹر دھبلی والا سٹاپ کے قریب آمنے سامنے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 5 افرد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے، لاشیں جل کر کوئلہ بن گئیں جن کی شناخت ناممکن ہے جبکہ 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی افراد اور لواحقین سے ایکسرے کے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں کوئی بھی سینئر ڈاکٹر اور ایم ایس کافی دیر تک ہسپتال نہ پہنچ سکے۔

علاج نہ ہونے پر لواحقین ہسپتال میں چیخ و پکار کرتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو اور پولیس جائے وقوعہ پر آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے، کوئی بھی ضلعی آفیسر جائے وقوعہ پر نہ پہنچا۔ دور دراز سے لوگ اپنے پیاروں کی شناخت کے لئے ہسپتال پہنچتے رہے۔

ویڈیو رپورٹ ملاحظہ کریں:

Narowal Zafarwal road Dhabliwala Accident 5 People Died 20 people Injured | Sunehra Daur

اپنا تبصرہ بھیجیں