نواز، زرداری، شہباز کرپٹ ترین ہیں،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری اور شہبازشریف کرپٹ ترین ہیں۔

کراچی میں محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چوری زرداری، نوازشریف کرتے ہیں اور مقروض عوام کو کردیتے ہیں، یہ کرپشن سے پیسا بنانے والے ملک کےلیے کینسر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کا کپتان بنوں گا آپ میری ٹیم،ہم مل کر دونوں کرپٹ رہنمائوں کوشکست دیں گے۔

عمران خان نے بتایا کہ جب ملک میں اقتدار پر بیٹھے لوگ کرپشن کرتے ہیں تو ادارے تباہ ہوتے ہیں، محنت کوئی کررہا ہے اور پیسا کوئی اور بنارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے، حکمران چوری کرکے ملک کا پیسا باہر لےجاتے ہیں، عوام پرقرضہ چڑھ جاتاہےجبکہ زرداری، نوازشریف کے آنے سے پہلے پاکستانی پر 30 ہزار روپے قرضہ تھا۔

اس سے قبل تاجروں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا سندھ اور پنجاب میں پولیس کو سیاسی بنادیا گیا۔

انہوں نے پختونخوا میں پولیس پر ماورائے عدالت قتل کا ایک بھی کیس نہ ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں