نوازشریف کا اہلیہ کی عیادت کیلئےلندن جانے کا پروگرام ملتوی

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف احتساب عدالت سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد ہونے کی وجہ سے لندن نہیں جائیں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ وہ عدالتوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں سے ہونےو الی غیر رسمی مشاورت میں سابق وزیرا عظم نواز شریف واضح کر چکے ہیں کہ وہ عدالتوں کی طرف سے کسی بھی فیصلے اور صورتحال کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سابق وزیرا عظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کلثوم نواز کی تیمار داری کے باعث لندن جانے کے لیے احتساب عدالت سے 19 فروری سے2 ہفتوں کےا ستثنی کی درخواستیں دی تھیں جو احتساب عدالت کی طرف سے مسترد کر دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں