نوازشریف کو سزا،ملک بھر میں جشن اور احتجاج کا ماحول

اسلام آباد کی احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں جشن اور احتجاج کا ماحول دیکھنے میں آیا ۔

ریفرنس کے فیصلے میں نوازشریف کو 10سال قید بامشقت اور 8ملین پائونڈ ،مریم نواز کو 7سال قید بامشقت اور 2ملین پائونڈ اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ۔

فیصلے کے اعلان کے ساتھ تحریک انصاف اور ن لیگی کارکنوں نے اپنے اپنے انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ،ایک طرف پی ٹی آئی کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور مٹھایاں بانٹیں وہیںن لیگی ورکرز نے احتجاج کیا اور کئی کارکنوں نے اپنے کپڑے تک پھاڑڈالے ۔

این اے 127 لاہور جہاں سے مریم نواز ن لیگ کی امیدوار تھیں ،فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ نے اپنے حامیوں کے ساتھ خوب جشن منایا کیونکہ فیصلے کی رو سے وہ 10سال تک الیکشن میں حصے لینے کےلئے نااہل قرار پائی ہیں۔

اسلام آباد ،ملتان ،لاہور،کوئٹہ ،کراچی ،سکھر ،پشاور میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں اپنے انداز میںسڑکوں پر نکلے ،ن لیگی ورکز نے احتجاج کیا اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی،ٹائر بھی نذر آتش کئے جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

ن لیگی کارکنوں نے عدالتی فیصلہ نامنظور کے نعرے بھی لگائے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے نذر آتش بھی کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں