نواز شریف،مریم نواز کو احتساب عدالت سے استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،در خواست منظوری کے بعد باپ اور بیٹی کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر حاضری کے پابند نہیں ہوں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی،دوران سماعت نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے وہ اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے استدعا قبول کرتے ہو ئے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو حاضری سے 3 دن کیلئے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں