’نواز شریف کو باہر جانے سے پہلے پیسے دینا ہوں گے‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کےلئے عوام کے پیسے واپس کرنا پڑیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانا ہے تو پہلے عوام کے پیسے واپس کریں، پھر دیکھ لیتے ہیں،ان کے پاس پلی بارگین کا آپشن موجود ہے۔

وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو عوام کے پیسے واپس کرنا پڑیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ پیسے بھی نہیں دیں گے اور لندن بھی جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل چلتا رہے گا،اس میں نرمی کا سوچ بھی نہیں سکتے،سپریم کورٹ کا فیصلہ وہی ہے جس کی پیشکش ہم پہلے ہی نواز شریف کو کرتے رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں