نواز شریف کی اپنی بیٹی کے ہمراہ کھوکھر پیلس آمد، عمران شفیع کی وفات پر تعزیت

سابق وزیر اعظم نواز شریف 3 روز قبل شادی کی تقریب میں فائرنگ سے قتل ہونیوالے عمران شفیع کے گھر پہنچے۔ اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور: (سنہرادور آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کوٹ مومن میں جلسے کے بعد لاہور میں کھوکھر پیلس پہنچے۔ ان کی صاحبزادی اور رہنماء مسلم لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر سے ان کے بھتیجے عمران شفیع کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سابق وزیر اعظم نے مقتول عمران شفیع کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 3 روز قبل شادی کی تقریب میں فائرنگ سے عمران شفیع سمیت 3 افراد قتل ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں