نواز شریف کے جاری کردہ سینیٹ ٹکٹ منسو خ

اسلام آباد: ن لیگ کی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز شریف کے جاری کردہ تمام سینیٹ ٹکٹ منسو خ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی صدر کے کالم سے نواز شریف کا نام نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی صدر کے حوالے سے تمام فیصلے معطل کردئیے ۔ فیصلے کی نقل ملتے ہیں الیکشن کمیشن کا اجلاس بلایا جائے گا۔سینیٹ الیکشن اور لودھرا ں ضمنی الیکشن کے نتائج کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن ابھی دور ہے۔ سینیٹ امیدواروں سے دوبارہ کاغذات نامزدگی لئے جانے کا امکان ہے ۔سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشا د نے کہا ہے کہ قائم مقام پارٹی صدر بھی سینیٹ ٹکٹ جاری کر سکتا ہے۔ دریں اثناءمسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہماری قیادت بیٹھ کر پارٹی سربراہ کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں